ابنا: تہران کے پانچ میگاواٹی تحقیقاتی ری ایکٹر میں ایرانی پیداوار کے 20 فیصد افزودہ یورینیم کا ایندھن ڈالے جانے کا عمل کل اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد،غیر ملکی سفراء اور ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری نیز شہید ہونے والے جوہری سائنسدانوں کے اہل خانہ کی موجودگی میں انجام پایا۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے جوہری شعبے میں ایران کی تین اور کامیابیوں کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آئی اۓ ای اے کے قوانین وضوابط کے مطابق ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے رکن ملکوں کو اپنے جوہری ثمرات منتقل کرنے کیلۓ آمادہ ہے،اس خبر کے اعلان کے بعد علاقائی اور مغربی ذرائع ابلاغ نے اس اہم واقعے کے بارے میں اپنی رپورٹیں نشر کیں اس سلسلے میں ایسو شیئٹڈ پریس نے اعلان کیا کہ ایران نے جوہری ایندھن کی پیداوار کے شعبے میں دو اور کامیابیاں حاصل کرلی ہیں جوہری ایندھن کی پیداوار کے شعبے میں ایران کی یہ کامیابی اس کے تیل کے بائیکاٹ اور تہران کے خلاف عائد اقتصادی پابندیوں کے ذریعے مغرب کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر ایران کا منھہ توڑ جواب ہے۔
اسی طرح امریکہ کے ٹیلیویژن چینلز اور اخبارات منجملہ واشنگٹن پوسٹ۔ سی این این۔ اے بی سی اور ہافینگٹن پوسٹ نے بھی جوہری ٹکنالوجی کے شعبے میں ایران کی پیشرفت کا ذکر کیا تاہم تہران کے حوالے سے اپنی جاری منفی پالیسیوں کے دائرے میں ایران کی کامیابیوں کے بارے میں شک و تردید کا اظہار کیا۔ جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی پیشرفت کا بی بی سی۔
یورو نیوز۔فرانسیسی اور الجزیرہ ٹیلیویژن چینلوں نے بھی انعکاس کیا جبکہ علاقائی ذرائع ابلاغ میں بھی اس خبر کا وسیع پیمانے پر انعکاس ہوا اور علاقائی و عالمی نیوز چینلوں نے ایران کی اس کامیابی کی تصاویر پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کے پروگرام میں تین ہزار نئی سینٹری فیوجز کا اضافہ کردیا ہے۔
فرانس پریس نے بھی لکھا ہے کہ ایسی حالت میں کہ یورپ و امریکہ ایران کی جوہری سرگرمیاں بند کرانے کی کوشش کررہے ہیں ایران نے نئی جوہری کامیابیوں کا مظاہرہ کرکے یورپ و امریکہ کے دباؤ کو ناکام اور ان کی کوششوں کو سخت دھچکا پہنچایا ہے اور ایران کی یہ کامیابی اس نکتے پر ایکبار پھر تاکید ہے کہ ایران پرامن جوہری مقاصد کی راہ پر بدستور گامزن ہے جو اس بات کو ثابت بھی کرتی ہے کہ ایران اپنے اس نعرے کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں مصروف ہےکہ" جوہری توانائی سب کیلۓ ہے مگر جوہری ہتھیار کسی کیلۓ نہیں.
........
/169