ابنا: النخيل نيوز ويب سائٹ نے عراقي سيکورٹي ادارے کے ايک عہديدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودي عرب کي خفيہ ايجنسياں عراق کے سني مسلمانوں پر حملوں ميں عراق کے شيعہ مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانے کے لئے مذہبي جنگ کي آگ بھڑکانے کي کوشش کررہي ہيں۔
عراق ميں ايک سيکورٹي عہديدار نے کہا کہ سعودي عرب کي ان خفيہ ايجنسيوں کي سرپرستي سعودي بادشاہ عبداللہ کے بھائي مقرن بن عبدالعزيز کررہے ہيں -
اس عراقي عہديدار نے کہا کہ سعودي عرب کي خفيہ ايجنسياں دہشتگردوں کو عراق بھيجتي ہيں جن کا کام عراق ميں سني مسلمانوں پر حملہ کرکے عراق کے شيعہ مسلمانوں کو اس کا ذمہ ٹھہرانا ہے۔
يہ اطلاعات دہشتگرد گروہوں کے ايک سرغنہ کے اعتراف کي بنياد پر سامنے حاصل ہوئي ہيں جسے عراقي سيکورٹي فورس نے گرفتار کرليا ہے۔........
/169