ابنا: شہر قطیف میں گذشتہ روز بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ مظاہرین نے آل سعود کی کال کوٹھریوں میں قید ہزاروں افراد کی رہائي کا مطالبہ کیا جنھیں پندرہ برسوں سے کسی مقدمے کے بغیر قید رکھا گياہے اور کسی سے ملنے بھی نہیں دیا جاتا۔ مظاہرین نے بحرین کی عوامی تحریک کی بھی حمایت کی اور بحرین سے آل سعود کے جارح فوجیوں کی واپسی پر تاکید کی۔
یاد رہے بحرین کی حکومت نے اپنے عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے آل سعود سے فوجی مدد مانگي تھی جس کے بعد سعودی عرب نے بحرین کے لئے اپنے فوجی بھیجے تھے جو آل خلیفہ کے کارندوں اور کرائے کے غنڈوں کے ساتھ مل کر ملت بحرین کو کچل رہے ہیں ۔
سعودی عرب میں بھی اسلامی بیداری کی لہر کے ساتھ ساتھ مظاہرے شروع ہوئے ہیں اور سعودی باشندے آل سعود کی متعصبانہ پالیسیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ سعودی عرب کے باشندے ملک میں سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کے خواہاں ہيں اور چاہتے ہیں انہیں آزادی بیان اور سیاسی اور مذہبی آزادی دی جائے اور بحرین میں آل سعود کی مداخلت ختم ہو۔ مشرقی سعودی عرب میں پرامن مظاہرین پر آل سعود کی بربریت میں اب تک دس افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں افراد زحمی بھی ہوچکے ہیں۔..... /169