13 فروری 2012 - 20:30

بحرين کے عوام نے منگل چودہ فروري کو اپني انقلابي تحريک کي پہلي سالگرہ منائي جس کے دوران سعودي اور بحريني فوجيوں کے حملے ميں متعدد افراد کے شہيد ہونے کي خبر ہے -

ابنا: سعودي اور بحريني فوجيوں نے منامہ پرل اسکوائر کو جہاں سے بحريني عوام کي انقلابي تحريک شروع ہوئي تھي کئي دن پہلے سے ہي محاصر ميں لے رکھا تھا اور اس طرف بڑھنے والوں پر زبردست شيلنگ اور فائرنگ کي گئي اس کے باوجود بڑي تعداد ميں لوگ اس اسکوائر تک پہنچنے ميں کامياب ہوگئے جس کا نام بحريني عوام نے شہدا اسکوائر رکھديا ہے -

بحرين کے دار الحکومت منامہ ميں انقلابي مظاہرين اور سيکورٹي اہلکاروں کے ما بين جھڑپوں کا سلسلہ منگل کو سارا دن جاري رہاـ

اطلاعات  کے مطابق قابض سعودي فوجيوں نے منگل کے روز آل خليفہ کے سيکورٹي اہلکاروں کے ساتھ مل کر مظاہرين پر  حملے کئے اور انہيں منامہ کے شہداء اسکوائر کي طرف بڑھنے سے روکنے کي کوشش کي -  فوجيوں نے مظاہرين پر  جنگي گولياں چلائيں اور زہريلي آنسو گيس کي شيلنگ کي ـ  سعودي اور بحريني فوجيوں  کے حملوں ميں ممکنہ طور پر شہيد ہونے والے مظاہرين کي تعداد  کے بارے ميں  تفصيلات نہيں مل سکي ہيں ليکن کم سے کم دو افراد کے شہيد ہونے کي تصديق ہوچکي ہے  ـ

   چودہ فروري کو انقلاب بحرين کي سالگرہ کے موقعے پر آل خليفہ حکومت نے  مظاہرين کو کچلنے کے لئے متعدد طريقے استعمال کئے ـ ايک روش يہ  تھي  کہ سيکورٹي اہلکاروں  اپني گاڑيوں سے مظاہرين کو کچلنے کي کوشش کي اور  بني جمرہ کے علاقے ميں دو مظاہرين سيکورٹي اہلکاروں کي گاڑي کے نيچے دب کر شہيد ہو گئے-

   سترہ کے علاقے ميں  سعودي اور بحريني فوجيوں نے اسکولي بچوں پر زہريلي آنسو گيس کے گولے فائر کئے ہيں ـ فوجيوں نے اس علاقے کے لوگوں کو  منامہ ميں شہداء اسکوائر پر ہونے والے مظاہرے ميں شريک ہونے سے روکنے کے لئے علاقہ کا محاصرہ کرليا اور گھر سے باہر نکلنے والوں پر شيلنگ اور فائرنگ کي  ـ

   بحريني   اور سعودي فوجيوں نے عوام کو منامہ کے  شہداء اسکوائر پر پہنچنے سے روکنے کے لئے العکر، بني جمرہ، الديہ، الصالحيہ، عذاري، سنابس اور البلاد القديم نامي  علاقو ں ميں بھي  بحريني شہريوں پر وحشيانہ انداز ميں حملے کئے ـ

صحافتي ذرائع کے مطابق تمام تر سختيوں کے باوجود منگل کو علي الصباح بحريني شہري کفن پہن کر منامہ کے شہداء اسکوائر پر پہنچ گئے جن ميں بڑي تعداد ميں خواتين بھي شامل تھيں ـ متعدد سياسي رہنماؤں منجملہ محمد الحايکي اور محمد جعفر  کو لولو اسکوائر پر پہنچنے کے بعد گرفتار کر ليا گياـ  رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ مظاہرين کے اجتماع والے بعض مقامات سے نيشنل گارڈ کے اہلکاروں کو پيچھے ہٹنا پڑا ہےـ

   دريں اثنا الوفاق پارٹي کے مستعفي رکن پارليمنٹ نے کہا ہے کہ بحرين کے عوام نے ايک سال کي استقامت سے ثابت کرديا ہے کہ آل خليفہ حکومت کے اقتدار سے ہٹنے  سے قبل وہ چين سے نہيں بيٹھيں گےـ مطر ابراہيم مطر نے کہا کہ بحرين کے عوام وقت گزرنے کے ساتھ اپنے مطالبات فراموش کرنے والے نہيں ہيں ـ

انہوں نے کہا کہ علاقے ميں عوامي مطالبات کے سامنے موجود رکاوٹوں سے آگاہ ہو نے کے باوجود بحريني عوام کا احتجاج جاري ہے اور علاقائي اور عالمي طاقتوں کي شديد بے اعتنائي کے باوجود عوام کي ثابت قدمي ميں کوئي کمي نہيں آئي ہےـ بحرين ميں چودہ فروري سن دو ہزار گيارہ سے عوامي انقلاب شروع ہوا ہے اور اس وقت سے اب تک درجنوں افراد شہيد اور ہزاروں زخمي ہو چکے ہيں ـ اسي طرح بڑي تعداد ميں شہريوں کو گرفتار کرکے جيل ميں ڈال ديا گيا ہےـ........

/169