12 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایرانی سائنسدانوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی آذربائیجان میں کھلی رفت و آمد ، ان کے لئے بعض سفری سہولیات ، انھیں تل ابیب روانہ کرنے اور اسرائيل کے جاسوسی نیٹ ورک کے ساتھ ان کے تعاون کے پیش نظر تہران میں جمہوری آذربائیجان کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید اعتراض کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایرانی سائنسدانوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی آذربائیجان میں کھلی رفت و آمد ، ان کے لئے بعض سفری سہولیات ، انھیں تل ابیب روانہ کرنے اور اسرائيل کے جاسوسی نیٹ ورک کے ساتھ ان کے تعاون کے پیش نظر تہران میں جمہوری آذربائیجان کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید اعتراض کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے آذربائیجان کے سفیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کو فوری طور پراس قسم کے اقدام روکنے کے لئے کہیں۔ آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ وہ اعلی حکام کے ساتھ گفتگو کے بعد اس سلسلے میں ایرانی حکام کو آگاہ کریں گے۔
....... 
/169