9 فروری 2012 - 20:30

امريکي حکام نے اس بات کا اعتراف کيا ہے کہ صہيوني ریاست منافقين کے دہشتگرد گروہ کے ذريعے ايران کے ايٹمي سائنسدانوں کو قتل کرنے کے منصوبے پر کام کررہي ہے-

ابنا: اين بي سي ٹيلي ويژن چينل نے امريکي حکام کے حوالے سے خبردي ہے کہ منافقين کا دہشتگرد گروہ اسرائيل سے مالي ، اسلحہ جاتي  اور جاسوسي کي مدد حاصل کرکے ايران کے ايٹمي سائنسدانوں کو شہيد کرنے کے اسرائيلي منصوبے کو عملي جامہ پہناتا ہے -

ان امريکي حکام نے جنھوں نے اپنا نام ظاہر نہيں کيا کہا کہ امريکي صدر باراک اوباما کي حکومت  ايران کے ايٹمي سائنسدانوں کے قتل کے منصوبے سے باخبر تھي -

اس درميان صہيوني ریاست کي وزارت خارجہ نے امريکي ٹي وي چينل کي اس خبر کے بارے ميں پوچھے گئے سوال کا جواب دينے سے انکار کرديا ہے -

واضح رہے کہ ايران کے حکام امريکا اور اسرائيل کي خفيہ ايجنسيوں کو ان حملوں کا ذمہ دار قرارديتے ہيں جن ميں ايران کے ايٹمي سائنسدانوں کو نشانہ بنايا جاتا ہے -

........

/169