ابنا: انھوں نے کہا کہ فلسطین تمام اسلام پسند تنظیموں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تیونس کا دشمن نہیں ہے۔ الغنوشی نے کہا کہ تیونس میں اب ڈکٹیٹرشپ واپس نہیں آئے گی اورقومی بیداری جمہوریت کی پشتپناہ ہے۔
الغنوشی نے کہا کہ ایران ہمارا دشمن نہیں ، ایران کے ساتھ بعض مسائل میں ہمارا اتفاق ہے اور بعض مسائل میں اختلاف ہے۔ واضح رہے کہ تیونس کے فراری صدر کے بعد اسلام پسند تنظيم النہضہ کو تیونس میںزبردست کامیابی ملی ہے تیونس کے فراری اور ڈگٹیٹر صدر بن علی نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹروں کی آغوش میں پناہ لےرکھی ہے۔
.......
/169