ابنا: المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے منامہ میں ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب میں آل خلیفہ کی سازش کے بارے میں خبردار کرتےہوئے کہاکہ آل خلیفہ کے کارندے پرامن مظاہرین کےخلاف بھرپور تشدد کرسکتے ہیں تاکہ مظاہرین کو بدنام کرسکیں۔ شیخ علی سلمان نے بحرینی عوام سے پرامن رہنے اور صبر و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔
انہوں نے کہا کہ ملت بحرین کا احتجاج پرامن ہے اور ہم کسی بھی تشدد آمیز اقدام کی حمایت نہیں کرتےہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی تعصب آمیز اور امتیازی پالیسیوں کا خاتمہ ہوجانا چاہیے۔ یاد رہے آل خلیفہ کی شاہی حکومت سعودی عرب کے جارح فوجیوں کی مدد سے ملت بحرین کو کچل رہی ہے۔ ملت بحرین اس ملک پر حاکم خاندان کی قرون وسطی کی متعصبانہ اور امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
......
/169