5 فروری 2012 - 20:30

مصر جو اس وقت بحرانی دور سےگذر رہا ہے اس میں شہرپورٹ سعید میں ہونےوالےحادثے نےچنگاری کا کام کیاہے۔

ابنا: تین دنوں سے بالخصوص سوئز، اسماعیلہ ،اسکندریہ اور قاہرہ میں عوامی مظاہرے ہورہے ہیں، مصری عوام فوجی کونسل اور حسنی مبارک کےباقیات کو شہرپورٹ سعید کےواقعے کاذمہ دار قراردے رہےہیں ۔گذشتہ کئی دنوں سے خود وزیراعظم کمال الجنزوری اور ان کی کابینہ کےخلاف شدید مظاہرےہورہےہيں ۔وزارت داخلہ کی عمارت کےسامنے فوجی حکام کےخلاف نعروں نے حکام اورفوج کومشتعل کردیاہے۔گذشتہ دنوں ہونےوالی جھڑپوں میں بارہ افراد ہلاک اور دوہزارسےزیادہ افراد زخمی ہوگئے جس نےآگ پرتیل چھڑکنے کاکام کیا۔اکثرسیاسی ماہرین کاخیال ہے کہ گذشتہ دنوں مصرمیں رونماہونےوالےواقعات کی ذمہ داری فوجی کونسل کی خراب کارکردگی پرعائد ہوتی ہےجبکہ انقلابیوں کےمطالبات پورے نہ ہونا اورسابق حکمرانوں کوسزا نہ دیاجانابھی موجودہ بحران پیدا ہونےميں موثررہاہے۔مصری عوام کا ایک اصلی مطالبہ، اقتدارکوعوام کےمنتخب نمائندوں کےسپرد کرناہے لیکن شواہد سےپتہ چلتاہے کہ مصرکی انقلابی کونسل اتنی جلدی اقتدارمنتقل نہیں کرناچاہتی۔

مصری عوام کوڈر ہےکہ کہیں ایسانہ ہوکہ فوج اور خودغرض بیرونی عناصر کےساتھ سازباز کی وجہ سے انقلاب مصر اپنےراستےسےمنحرف ہوجائے۔گذشتہ ایک برس کےدوران اعلی فوجی کونسل اورخود طنطاوی نے سابق ڈکٹیٹرکے دور کےحالات کےزيراثر آکرایسےراستے پرقدم اٹھایاہے جو مصریوں کی نظرميں مبارک کےآمرانہ دور کی یاد دلاتاہے۔ اور اس وقت جلد سےجلد منتخب عوامی حکومت کی تشکیل کامطالبہ کرنےوالے مصریوں پرفائرنگ نےفرعون مصر حسنی مبارک کےظالمانہ دور حکومت کی یاد تازہ کردی ہے۔ مصری عوام کاکہنا ہے کہ ظلم ، جارحیت اورگھٹن کےخاتمےکےلئے انقلاب برپاکیاگیاتھا جبکہ اس وقت بھی فوجی حکام عوامی مطالبات کےسامنے وہی روش اختیارکئےہوئےہيں جو حسنی مبارک نےاختیار کررکھی تھی۔اعلی فوجی کونسل کی جانب سےانقلاب کی چنگاری کودبانےکےلئے فوج کاسہارا لینا اس وقت فوجی کونسل کےلئے وبال جان بن گیاہے۔

مصری عوام نےدھمکی دی ہے کہ جب تک اعلی فوجی کونسل اقتدار سےالگ نہيں ہوجاتی اس وقت تک وہ التحریر اسکوائر پر دھرنا دیئے بیٹھے رہيں گے۔بعض رپورٹوں سےپتہ چلتاہے کہ مصرميں اعلی فوجی کونسل کےاقدامات کےخلاف احتجاج بڑھتاہی جارہاہے اور ایسانظرآتاہے کہ مصرمیں ایک اورانقلاب آنےوالا ہے، ایک ایساانقلاب جو اس بار ان فوجیوں کونشانہ بنائےہوئے ہے جوخود کومصرکےسیاسی نظام کےڈھانچے کااصلی رکن سمجھتےہيں۔........

/169