4 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ حسین ابراہیمی نے کہا ہے کہ ایران کا شفاف کردار آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے اعتماد اور ان کے ایک بار پھر ایران آنے کا سبب بنا ہے۔

ابنا: حسین ابراہیمی نے پارلیمنٹ کی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی ، آئي اے ای اے ، کے معائنہ کاروں کے ایک بار پھر دورۂ ایران انجام دینے کو فریقین کے تعاون کی مثبت علامت قرار دیا اور کہا کہ معائنہ کاروں نے اپنے مد نظر چیز پہلے مرحلے کے اپنے دوروں میں دیکھ لی اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ان کے نزدیک یہ ثابت ہوگيا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔

حسین ابراہیمی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایٹمی پروگرام سے متعلق ایران کے صاف و شفاف کردار سے ہر طرح کے دشمنانہ الزامات اور جھوٹی رپورٹوں کی نفی ہوتی ہے، کہا کہ بظاہر آئی اے ای اے کے معائنہ کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں صحیح اور صادقانہ کرادار کا حامل ہے۔.......

/169