ابنا: صدر احمدی نژاد نے آج تہران میں پچیسویں خوارزمی بین الاقوامی فیسٹیول میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جدید علم و ٹیکنالوجی کے حصول پر ایران کی تاکید صرف اور صرف اقوام کے درمیان دوستی کی تقویت اور انسانی معاشرے میں عدل و انصاف کے فروغ کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران مغربی ممالک کے برخلاف دیگر اقوام پر تسلط کے لئے علم و ٹیکنالوجی سے استفادہ نہیں کرے گا، کہا کہ تسلط پسند نظام دیگر اقوام کی پسماندگي میں اپنی ترقی سمجھتا ہے اسی وجہ سے اس نے اپنی تمام تر طاقت ترقی پذیر ممالک کی ترقی روکنے میں لگا رکھی ہے۔ ........
/169