ابنا: اس کانفرنس میں مختلف ملکوں خصوصا امریکہ سے ہالی ووڈ کے رویے کی مخالف شخصیات شرکت کر رہی ہیں ان میں معروف امریکی ادارکار شان اسٹون، معروف ہسپانوی اداکارہ ایزابل پیزانو اور دستاویزی فلمیں بنانے والے معروف فرانسیسی ڈائریکٹر بئاتریس پیگ ندا شرکت کر رہے ہیں۔
اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے مغربی ادارکار ہالی ووڈ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہیں اور ہالی ووڈ کے تخریبی رویئے کے سخت مخالف ہیں کیونکہ اس رويئے سے مغرب میں گھرانے کی بنیادیں منہدم ہوچکی ہیں۔یہ کانفرنس چار فروری تک جاری رہے گي۔
یہ کانفرنس وزارت خارجہ کے ثقافتی تحقیقاتی مرکز میں جاری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ہالی ووڈ کو ظلم وستم اور سرکشی کا جواز پیش کرنے کے لئے جاہ طلب انسانوں نے قائم کیا ہے۔
ڈاکٹراحمدی نژاد نے آج تہران میں ہالی ووڈزم اور سینما کے زیر عنوان منعقدہ دوسری کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جو لوگ ہالی ووڈ میں کام کرتے ہیں اس فکر کی پیروی کرتے ہیں جس میں انسانوں کا زیادہ سے زیادہ استحصال خواہ کسی بھی شکل میں ہو، ضروری سمجھا جاتا ہے۔
........
/169