26 جنوری 2012 - 20:30

کراچي ميں وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کے طور پر جمعے کو دوسرے روز بھي سندھ ہائي کورٹ اور ماتحت عدالتوں ميں عدالتي کام معطل رہا.

ابنا: واضح رہے کہ کراچي کے علاقے آرام باغ کے علاقے ميں مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے تين وکيلوں کو شہید کردياتھا-

 وکلا ء کي ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اور قاتلو ں کي گرفتاري تک سندھ ہائي کورٹ بارايسوسي ايشن نے عدالتي کاروائي کا بائيکاٹ کرنے کا فيصلہ کيا تھا - جمعے کو بھي سندھ ہائي کورٹ ، سٹي کورٹ اور ملير کورٹ ميں وکلاء کي جانب سے عدالتي کاروائي کا بائيکاٹ جاري رہا جس کے سبب عدالتي کام معطل رہا -........

/169