24 جنوری 2012 - 20:30

امریکی ریاست جارجيا کي ايک عدالت نے امریکی صدرباراک اوبامہ کے عہدے کي اہليت سے متعلق درخواست پر امريکي صدرکو عدالت ميں پيش ہونے کا حکم ديا ہے.

ابنا: امريکي رياست جارجيا کے ايک شہري مارچ ميں ہونے والے ابتدائي صدارتي رياستي بيلٹ سے اوبامہ کا نام حذف کرانا چاہتا ہے اس نے اوبامہ کے امريکہ کے پيدائشي شہري ہونے سے متعلق درخواست دائر کي اور عدالت سے سوال کيا ہے کہ اگر وہ پيدائشي امريکي نہيں تو کيا وہ امريکي صدر بننے کي اہليت رکھتے ہيں؟. اس آئيني درخواست کے دائر ہونے کے بعد جارجيا کے ڈپٹي چيف جج مائيکل مليحي نے اوبامہ کو اس ہفتے عدالت ميں پيش ہونے کا حکم جاري کر ديا ہے. صدارتي وکيل کي جانب سے صدر کے سمن جاري کرنے کے حکم کو واپس لينے کي درخواست کو بھي مسترد کر ديا گيا ہے۔ ادھر اوبامہ کی مہم چلانے والے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ قابل سماعت نہیں ہے۔
........

/169