ابنا: محمد سرافراز نے کہا کہ حقائق کو برطانوی عوام سے چھپانے کی ہر طرح کی کوشش غلط ہے اور مختلف اورصحیح بات سننے کے خواہش مند آف کام کی کوشش کے باوجود اس کو سننے کا راستہ نکال لیں گے۔پریس ٹی وی کے سربراہ محمد سرافراز نے اس سے پہلے بھی آف کام کو لکھے ایک خط میں آف کام کے سربراہ اور اس کے اراکین کو برطرف اور معین کرنے حتی آف کام کو ختم کرنے کی برطانیہ کے ایک وزیر کی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آف کام کی آزادی پر سوالیہ نشان لگادیا تھا۔واضح رہے کہ آف کام نے ایک غلط حرکت کرتے ہوئے نیز پریس ٹی وی کے ڈائریکٹر کے خطوط کا صحیح جواب دئے بغیر برطانیہ میں پریس ٹی وی کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔آف کام نے پریس ٹی وی کا لائسنس نشریات کے معیاروں کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے منسوخ کردیا ہے اور اسکائي چینل سے اس کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔اس سے پہلے آف کام نے پریس ٹی وی پر ایک لاکھ پونڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔آف کام نے لندن اور برطانیہ کے دیگر شہروں میں اقتصادی بحران کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو سرکوب کئے جانے کی خبریں نشر کئے جانے کے بعد پریس ٹی وی پر دباؤ بڑھا دیا تھا۔بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ پریس ٹی سے برطانوی حکومت کی دشمنی کی وجہ عراق اور افغانستان کے ہزاروں بے گناہ افراد کے قتل میں حکومت برطانیہ کے کردار کو پریس ٹی وی کے ذریعہ عیاں کیا جانا ہے۔......
/169