ابنا: اطلاعات کے مطابق سيکڑوں افراد نے وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوکر عدالت عاليہ کي جانب مارچ کيا اور گوانتانامو جيل کو بند نہ کئے جانے کي شديد مذمت کي ـ
مظاہرين ميں بہت سے افراد ايسے تھے جو گوانتانامو جيل ميں رکھے گئے قيديوں جيسا لباس پہنے ہوئے تھےـ امريکي صدر باراک اوباما نے وعدہ کيا تھا کہ گوانتانامو جيل کو بند کر ديں گے تاہم اب تک وہ اپنے وعدے پر عمل نہيں کر سکے ہيں ـ جنگ مخالف تحريک کے کارکنوں نے بھي بدھ کے روز فرانس، کينيڈا، برطانيہ، جرمني اور بلجيم ميں مظاہرے کئے اور گوانتانامو جيل بند کئے جانے کا مطالبہ کياـ
امريکي فوج نے سنہ دو ہزار گيارہ ميں گوانتانامو جيل قائم کي تھي ـ امريکہ مشتبہ دہشت گردوں کو اس جيل ميں رکھتا ہےـ اس وقت ايک سو اکہتر افراد اس جيل ميں بند ہيں..........
/169