ابنا: العالم نے خبردي ہے کہ دسيوں ہزار کي تعداد ميں شامي باشندوں نے اس دہشتگردانہ واقعے ميں مارے گئے چھبيس شہريوں کي آخري رسومات ميں شرکت کرکے حکومت اور صدر بشار اسد کي حمايت کا اعلان کيا جنازے کے جلوسوں ميں شريک شامي عوام نعرے لگارہے تھے کہ ہم سب ايک ہيں -
اس موقع پر شام کے باشندوں نے اپنے ملک ميں اغيار کي مداخلت کي ايک بار پھر مذمت کي - اس سے پہلے بھي ہزاروں شامي شہريوں نے دمشق ، طرطوس ، الحسکہ اور السويدا سميت مختلف علاقوں ميں مظاہرے کئے اور صدر بشار اسد کے اصلاحاتي منصوبوں کي حمايت ميں نعرے لگائے اور دہشت گردانہ حملوں کي مذمت کي. ........
/169