4 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ عرب لیگ کی جانب سے شام کے سلسلے میں دوہرا موقف اختیار کیا جانا یورپ کی ڈکٹیشن کا نتیجہ ہے۔

ابنا: اسماعیل کوثری نے شام سے متعلق عرب لیگ کے موقف پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ عرب لیگ اپنے یورپی آقاؤں کی جانب سے ملنے والی ڈکٹیشن پر عمل کر رہی ہے۔

اسماعیل کوثری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوۓ کہ عرب لیگ صرف سامراجی طاقتوں کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے کہا کہ ظاہر سی بات ہے کہ جب سعودی عرب اور قطر جیسے پٹھو ممالک عرب ليگ میں شامل ہوں گے تو یہ ادارہ خود فیصلے نہیں کرسکے گا۔

اسماعیل کوثری نے شام اور یمن و بحرین کے بارے میں عرب لیگ کی جانب سے دوہرا موقف اختیار کۓ جانے کا سبب یورپی یونین اور امریکہ کے مفادات کے تحفظ کو قرار دیا۔ ......./169