21 دسمبر 2011 - 20:30

روسي صدر نے ملک کے پارلیمينٹ ميں اپني سالانہ تقرير ميں ، داخلي امور ميں ہر قسم کي غير ملکي مداخلت پر خبر دار کيا ہے -

ابنا: ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دميتري مدويديف نے روس ميں حاليہ انتخابات کے نتائج پر کچھ ممالک کي جانب سے کئے جانے والے اعتراض کے بارے ميں کہا کہ روس ، کسي بھي طرح کي غير ملکي مداخلت ، ورغلانے والوں کي تخريبي کارروائيوں يا شدت پسندوں کے اقدامات کو قبول نہيں کرے گا اور ان کے خلاف سخت اقدام کرے گا -

انہوں نے کہا کہ تمام قانوني راستوں سے اظہار رائے کا حق ہر ايک کے لئے يقيني بنايا گيا ہے ليکن روسي عوام کو دھوکا دينے اور سماجي جھگڑوں کو بڑھاوا دينے کے لئے کي جانے والي کوششيں قابل قبول نہيں ہيں -

روسي صدر نے کسي خاص ملک کا نام لئے بغير ، کہا ہے کہ ہم ورغلانے اور اشتعال پيدا کرنے والوں کو روسي سماج کو اپنے مفادات کي سمت بڑھانے کي اجازت نہيں ديں گے اور ہم کسي بھي صورت ميں اپنے داخلي امور ميں غير ملکي مداخلت برداشت نہيں کريں گے - .......

/169