ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امارات کے ساتھ روابط منقطع کرنے پر مبنی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے امارات کے ساتھ روابط بدستور برقرار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے امارات کے ساتھ تجارتی لین دین ختم ہونے پر مبنی خبریں درست نہیں سفارشات ثبت کرنے والے سسٹم میں تھوڑی دیر مشکل پیش آگئی تھی جس کے بعد غلط خبریں شائع ہوئیں۔ ایران کے امارات کے ساتھ تجارتی روابط جاری ہیں۔............. /169