ابنا: مصر میں حکمراں فوجی کونسل کے خلاف پانچویں روزبھی مظاہرے جاری ہیں ہزاروں افرادقاہرہ کے تحریراسکوائرپرجمع ہیں۔ قاہرہ کے مرکزآزادی چوک اور اس کے نواحی علاقوں میں اس وقت بھی ہزاروں مرد وخواتین موجود ہیں جو فوجی حکمرانوں اورخواتین پرفوجی اہلکاروں کے تشدد کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کرنے والی خواتین پر تشدد کے مناظر فلم بند کرکے انھیں مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے جس میں سابق صدر حسنی مبارک کے باقی ماندہ فوجیوں نے مصری خواتین پر تشدد کرکے انھیں جنسی بد اخلاقی کا نشانہ بنایا ہے۔ مصرمیں جمعہ سے جاری مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں چودہ افراد ہلاک اور آٹھ سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ .......
/169