17 دسمبر 2011 - 20:30

اطلاعات کے مطابق آل سعود سے وابستہ فورسز نے العوامیہ میں "الرامس" نام زرعی علاقے پر حملہ کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق العوامیہ نامی ویب ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں عینی شاہدین کے حوالے سے لکھا ہے کہ آل سعودی کی فورسز العوامیہ کے عوام کو اپنے ساتھ براہ راست جھڑپوں میں ملوث کرنے کی مذموم کوششوں میں ناکامی کے الرامس کے علاقے پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں بڑی تعداد میں کریمنل انویسٹی گیشن کے ادارے کے اہلکاروں نے شرکت کی ہے۔ شاہدین نے کہا کہ آل سعود کے جلاد اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کے بعد عوام پر ہتھیار اور گولہ بارود رکھنے کے بے بنیاد الزامات لگانا شروع کئے ہیں جو ان کی مکمل ناکامی کی علامت ہے۔ دریں اثناء تین نوجوانوں کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے کل العوامیہ کے علاقے میں  "رضا الفریرص"، "مرتضی التحیفہ"، اور "جلال السعید" نامی تین نوجوانوں کو گرفتار کرکے العوامیہ کے سعودی سیکورٹی مرکز منتقل کیا جہاں انہیں وحشیانہ انداز سے زد و کوب کیا گیا اور تشدد کے بعد رہا کردیا گیا۔آل سعود کے گماشتوں نے ان افراد پر سیکورٹی فورسز کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کا الزام لگایا ہے!!!۔.......

/110

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

شیعہ عالم کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش / متعدد خبریں اور رپورٹیں