بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || تہران سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، بدھ 16 ستمبر کے روز، صوبہ تہران کے "جانفدائے ایران (ایران کے جان نثار)" نامی بٹالینوں کی ایک لاکھ دس ہزار افراد پر مشتمل جنگی مشق ـ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف میجر جنرل پاسدار مصطفیٰ ایزدی کی موجودگی میں ـ ضلع شہریار میں منعقد ہوئی۔
جنرل مصطفیٰ ایزدی نے اس جنگی مشق میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: وہ دشمن جو ہمارے اسلامی نظام کو زوال و انتشار سے دوچار کرنا چاہتا تھا، بہت زیادہ اخراجات کے باوجود ہمارے دفاعی اخراجات سے 10 گنا کا متحمل ہو کر، آج انتہائی پیچیدہ فوجی صورتحال سے دوچار ہے۔
انھوں نے مزید کہا: ان کے جنگی جہاز آٹھ مہینوں سے جاری جنگ کے دوران فرسودہ ہو گئے ہیں اور ان جہازوں میں ان کے ملاح اور فوجی بغاوتیں کر رہے ہیں اور مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے ملت ایران سے مخاطب ہوکر مزید کہا: لیکن آپ کے فرزند، فوج کے مجاہدین، سپاہ پاسداران، ایرواسپیس فورس، سپاہ بحریہ اور سپاہ کی بری فورس نیز سیکورٹی فورسز میں ہمارے عزیز، پہاڑ کی طرح مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں اور ہمارے عزیز امامِ شہید اور انقلاب اسلامی کے شہیدوں کی حصولیابیوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ