15 دسمبر 2011 - 20:30

فوجی اورانٹیلیجنس ذرائع کی رپورٹوں سےپتہ چلتاہےکہ امریکی فوج کےخصوصی دستے عراق سےنکل کرشام سےملحق اردن کی شمالی سرحدوں پرتعینات ہوگئے ہیں۔

ابنا: ارنا نےسوئیزرلینڈ کی ویب سائٹ دبکا کےحوالےسےرپورٹ دی ہےکہ امریکی فوجی ، ہیلی کاپٹر، اورجہازآٹھ دسمبرسے عراق سےاردن منتقل ہورہےہيں۔ کہاجارہاہےکہ امریکی فوجی المفرق فوجی اڈے پرتعینات ہورہےہیں جو شام کی سرحدوں سےصرف دس کلومیٹرکےفاصلےپرہے۔عراقی ذرائع نےبھی رپورٹ دی ہےکہ امریکی فوجی عراق کے مغربی صوبےالانبار کےفوجی اڈے سے اردن منتقل ہورہےہیں۔واضح رہےکہ امریکی فوج نےکل ایک عراق میں ایک تقریب کےدوران عراق سےاپنی مکمل پسپائی کااعلان کرتےہوئے اپناجھنڈا اتارلیااور اس موقع پرامریکی وزیرجنگ نےعراق سےامریکی فوجیوں کی مکمل پسپائی کااعلان کیا۔ عراق سےامریکی فوجیوں کی پسپائی کےموقع پرعراق کےمختلف علاقوں میں عوام نےخوشی کااظہارکرتےہوئے امریکہ کےخلاف نعرےلگائے اور امریکی پرچم نذرآتش کیا۔ .......

/169