ابنا: قطيف شہر ميں ہونے والے مظاہروں ميں شريک لوگ ملک ميں سياسي اور مذہبي آزادي ديئے جانے اور مظاہرين کے خلاف تشدد ميں ملوث سرکاري اہلکاروں پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے-
مظاہرين نے سياسي قيديوں سے اظہار يکجہتي کرتے ہوئے ايسے تمام قيديوں کو فوري طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کيا جنہيں پچھلے پندرہ برس سے بغير مقدمہ چلائے جيلوں ميں بند رکھا جارہا ہے- ادھر سرکردہ سياسي کارکن احمد محمد آل ربع نے العالم ٹيلي ويژن کو انٹرويو ديتے ہوئے کہا ہے کہ سعودي حکومت کے خلاف عوامي مظاہروں ميں شدت آتي جارہي ہے-
انہوں نے کہا کہ ملک ميں قوميتي، نسلي اور مذہبي بنيادوں پر لوگوں کے ساتھ امتيازي سلوک کيا جاتا ہے-
انہوں نے کہا ملک کي مشکلات کا حل يہ ہے کہ ايک عوامي حکومت قائم کي جائے- ايک اور سياسي کارکن فواد ابراہيم نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ حريت پسندوں کے خلاف سعودي حکومت کے اقدامات بري طرح ناکام ہوگئے ہيں- انہوں نے کہا کہ عوامي اتحاد کے ذريعے آل سعود خاندان کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کرديا جائے گا.......
/169