2 دسمبر 2011 - 20:30

ايمنسٹي انٹر نيشنل نے افريقي ملکوں سے اپيل کي ہے کہ امريکہ کے سابق صدر جارج بش کو براعظم افريقا کے دورے ميں گرفتار کرليا جائے۔

ابنا: ايمنسٹي انٹرنيشنل کے قانوني امور کے عہديدار ميٹ پولرڈ نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ وہ تمام ممالک جن کا بش دورہ کريں گے ، اس بات کے ذمہ دار ہيں کہ انہيں ايذارساني کے الزام ميں گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلائيں۔ انساني حقوقي کي اس عالمي تنظيم کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ ايسي دستاويزات عام ہيں جنکي بنياد پرايتھوپيا، تنزانيا، اور يا زيمبيا کے دورے ميں بش کو ممکنہ طور پر گرفتار کيا جاسکتا ہے۔سابق امريکي خونخوار صدر جارج بش آئندہ جمعرات کو ايتھوپيا، تنزانيااور زيمبيا کا دورہ کرنے والے ہيں ايمنسٹي انٹرنيشنل کے قانوني امور کے عہديدار نے يہ بات زور ديکر کہي کہ عالمي قوانين کا تقاضہ ہے کہ ايذا رساني ميں ملوث کسي بھي شخص کے لئے دنيا ميں کوئي محفوظ جگہ نہ رہے- انہوں نے ايتھوپيا، تنزانيا اور زيمبيا پر زور ديا کہ وہ اپني ذمہ داريوں کو پورا کريں - واضح رہے کہ کوالالامپور ميں قائم انسداد جنگي جرائم کي ايک عدالت نے گزشتہ مہينے سابق امريکي صدر جارج بش اور سابق برطانوي وزير اعظم ٹوني بليئرکو عراق ميں انسانيت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کا مجرم قرار ديا تھا- قبل ازيں جارج بش نے اپني گرفتاري کے خوف سے سوئزرلينڈ کادورہ منسوخ کرديا تھا۔.......

/169