ابنا: پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی چينل سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات اب پہلے جیسے نہیں ہونگے اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کا از سر نو جائزہ لیا جائےگاگیلانی نے کہاکہ نیٹو حملے میں پاکستانی فوجیوں کی دردناک ہلاکت پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے ۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نیٹو حملے میں پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاک امریکہ تعلقات اب پہلے جیسے نہیں ہونگے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کا از سرنو جائزہ لے رہا ہے،پاکستان امریکہ کیساتھ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے،لیکن اس کے لیے باہمی عزت وقار اورپاکستان کی خودمختاری کا احترام کیا جائے انھوں نے کہا کہ امریکہ مسلسل پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے........
/169