ابنا: ان کارکنوں نے نیویارک سے واشنگٹن کا سفر پیدل طے کیا ہے اور شدید سردی میں واشنگٹن پہنچے ہیں تا کہ وہائٹ ہاوس اور کانگریس کے سامنے احتجاج کرسکیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہےکہ وہ امریکی حکام سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ سرمایہ دارانہ نظام کی عمر ختم ہوچکی ہے۔ قابل ذکر ہے امریکہ میں وال اسٹریٹ سے شروع ہونے والی یہ تحریک اب عظیم عوامی تحرک میں تبدیل ہوچکی ہے اور اب دوسرے ملکوں میں بھی لوگ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ تحریک کا نعرہ ہے کہ وہ ایک فیصد سرمایہ دار جو عوام کے تقدیر اور فیصلے پر حاکم ہیں انہیں ملک و ملت کے کاموں سے بے دخل کردیا جائے۔ ............
/169