13 نومبر 2011 - 20:30

اسلام آباد…قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں سندھ میں اقلیتی برادری کے ڈاکٹروں کی قتل سمیت اہم قومی امور زیر بحث لائے جائیں گے.

ابنا: ایوان کا اجلاس آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا،پہلے روز کے ایجنڈے میں روڈ حادثات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹسز بھی شامل ہیں،اجلاس سے قبل ایوان کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں ایجنڈا امور کو حتمی شکل دی جائے گی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے سندھ میں اقلیتی برادری کے ڈاکٹروں کی قتل کے معاملہ پر احتجاج کیا جائے گا،قومی اسمبلی کا یہ اجلاس تین ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔.......

/169