8 نومبر 2011 - 20:30

اٹلی کے صدر کے دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ڈسلیو برلوسکونی وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

ابنا: اٹلی کے صدر کے دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم برلوسکونی نےصدرجارجیو ناپولیتانو سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں نیا بجٹ پیش کرنے کے بعد اپنےعہدے سے الگ ہو جائيں گے۔
پروگرام کےمطابق بجٹ بل اس مہینے کے آخر میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جانےوالا تھا لیکن موجودہ حالات کے پیش نظرممکن ہے اسے جلد پیش کر دیا جائے۔
اٹلی کے وزیرا‏عظم کے استعفے کے امکان کی خبر سامنے آنے کے بعد یورپی منڈی میں ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
..............

/169