ابنا: علي عبداللہ صالح نے سنيچر کے روز عيد الاضحي کي مناسبت سے اپني تقرير ميں کہا کہ وہ خليج فارس تعاون کونسل کي جانب سے پيش کردہ منصوبے کے تحت اقتدار سے عليحدہ ہونے کے ليے تيار ہے-
صالح نے گزشتہ نو مہينوں کے دوران اس بات کي بھرپور کوشش کي کہ عوام کے حکومت مخالف پرامن مظاہروں کو خانہ جنگي ميں تبديل کردے تاہم وہ اس ميں کامياب نہيں ہو سکا-
صالح اس سے قبل تين بار خليج فارس تعاون کونسل کي جانب سے پيش کردہ اقتدار کي منتقلي کے منصوبے پر دستخط کر چکا ہے تاہم ہر بار اس نے منصوبے کے نفاذ ميں کسي نہ کسي بہانے سے رکاوٹ ڈالي ہے.
............
/169