ابنا: دارالحکومت صنعا ميں مظاہرے کے شرکا نعرے لگا رہے تھے کہ کاميابي صرف اللہ کي مرضي اور ارادے سے ہي ممکن ہے- مظاہرين نےيمني ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کي برطرفي اور اس پر مقدمہ چلائے جانے کے اپنے مطالبے پر زور ديا -
مظاہرين نے اسي طرح نماز کے دوران نمازيوں پر يمني حکومت کي سيکورٹي فورس کي فائرنگ کي بھي شديد الفاظ ميں مذمت کي -
عيني شاہدوں کا کہنا ہے کہ ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کے وفادار فوجيوں نے ايک خاتون کو جو اپنے شوہر کے ساتھ سڑک پر جارہي تھي گولي مارکرہلاک اور اس کے شوہر کو زخمي کرديا ہے -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ صنعا کے الحصبہ علاقے ميں فائرنگ کے تبادلے کي آواز مسلسل سنائي دے رہي ہے-
عيني شاہدين نے بتايا ہے کہ يمني سيکورٹي فورس اور مخالف قبائل کے درميان فائرنگ کا تبادلہ پوري رات جاري رہا- يمني دارالحکومت صنعا ميں حکومت مخالف مظاہروں کے ساتھ ساتھ تعز، اب ، حديدہ اور کئي ديگر شہروں ميں بھي حکومت مخالف مظاہرے کئےگئے -
اس درميان عبداللہ صالح کے فوجيوں اور حکومتي کارندوں نے تعز شہر ميں مظاہرين پر فائرنگ کرکے کم ازکم پانچ افراد کو زخمي کرديا ہے جن ميں سے چار کي حالت نازک بتائي جارہي ہے يمني مظاہرين نے اقوام متحدہ سے بھي مطالبہ کيا ہے کہ وہ مظاہرين پر حکومت کے ظالمانہ اقدامات کي بناپر اس حکومت کے خلاف زيادہ سخت پابندياں عائد کرے -
مظاہرين کا کہنا ہے کہ جب تک عبداللہ صالح اقتدار سے کنارہ کش نہيں ہوجاتا اس وقت تک وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے -
...............
/169