ابنا: امريکي حکام نے بدھ کو اعلان کيا کہ امريکي فوجيوں نے عراق ميں اپنے چار سو پچاسي اڈوں اور چھاؤنيوں کو خالي کرديا ہے اور اب وہ کويت روانہ ہوگئے ہيں-عراقي حکومت کے ترجمان علي الدباغ نے بھي کہا ہے کہ عراق سے امريکي فوج کا انخلا اس بات کي علامت ہے کہ دونوں ملکوں کے درميان فوجي انخلا سے متعلق ہونے والے سمجھوتے پر خوش اسلوبي سے عمل ہورہا ہے-
خبروں کے مطابق اب صرف بيس امريکي فوجي اڈے عراق ميں بچے ہيں جو عراقي فوج کے حوالے کئے جانے ہيں-
امريکي صدر باراک اوباما نے گذشتہ جمعے کو اعلان کيا تھا کہ رواں سال کے آخرتک عراق سے تمام امريکي فوجيوں کونکال ليا جائے گا -امريکا نے سن دوہزارتين ميں عراق پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کيا تھا -
...........
/169