22 اکتوبر 2011 - 20:30

اسرائيلی پارٹی کادیما کی سربراہ زیپی لیونی نے فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کوحماس کے موقف کی تقویت کا سبب قرار دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صہیونی ریاست کی سابق وزیر خارجہ اور کادیما پارٹی کی سربراہ زیپی لیونی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ صیہونی فوجی گیلعاد شالیت کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی تحریک حماس کی پوزیشن مضبوط ہونے اور اسرائیل کی کمزوری کا سبب بنی ہے۔ زیپی لیونی نے یہ بیان قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے پانچ روز بعد دیا ہے۔ واضح ر ہے کہ غاصب صہیونی ریاست اور حماس تحریک کے درمیان ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے مطابق صہیونی ریاست کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں میں سے چار سو ستتر قیدی گزشتہ منگل کو آزاد ہوئے تھے اور اس معاہد ے کے مطابق دوسرے مرحلے میں مزید پانچ سو پچاس فلسطینی قیدی آئندہ دو ماہ میں صہیونی ریاست کی جیلوں سے آزاد کئے جائيں گے۔

ادھر صہیونی ریاست کے فوجیوں نے چودہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکڑوں فلسطینیوں نے ابھی بھی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو صہیونی جیلوں میں رکھے جانے کے خلاف ہشارون جیل کے باہر مظاہرہ کیا اور مزید فلسطینیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا جس کے بعد صہیونی ریاست کے فوجیوں نے مظاہرین پر حملہ کردیا اور چودہ فلسیطینی مظاہرین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔........... /169