ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے منگل کے روز ايراني اور غير ملکي اخبار نويسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودي عرب کے سفير کے قتل کي سازش ميں ايران کے ملوث ہونے پر مبني امريکي حکام کے جلدبازي ميں ديئے گئے غلط بيانوں کو واشنگٹن کي خارجہ پاليسي کي ناکامي بتايا ہے- انہوں نے امريکا کي حاليہ دروغگوئي کے بارے ميں کہا کہ يہ دعوے ايک سازش کا حصہ ہيں اور امريکي سوچ رہے ہيں کہ وہ اس قسم کي غلط روش کے ذريعے حالات کو بدل ديں گے- انہوں نے کہا کہ اگر امريکيوں کے پاس اپنے دعوے کا کوئي ثبوت ہے تو اسے پيش کريں تاکہ اس کا جائزہ ليا جائے اور پھر الزام کے ثابت ہونے کے بارے ميں بات کي جا سکے- انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اپني قوم کے حقوق کے دفاع اور امريکي حکام کے اس قسم کے الزامات کو غلط ثابت کرنے کے ليے تمام راہوں کو مدنظر رکھے ہوئے ہے- انہوں نے تمام خودمختار اور دوست ممالک کو نصيحت کي کہ وہ مسائل کے سسلسلے ميں ذمہ دارانہ رويہ اختيار کريں اور جلدبازي ميں کوئي فيصلہ نہ کريں- دريں اثنا انٹرپول کے باوثوق ذرائع سے ملنے والي رپورٹ کے مطابق امريکا ميں سعودي عرب کے سفير کے قتل کي مبينہ سازش کے الزام ميں گرفتار دوسرے ملزم کا تعلق دہشتگرد تنظيم ايم کے او سےہے- اس شخص کا نام علي، غلام، اور غلام حسين شکوري بتايا گيا ہے اور يہ ايم کے او کے بنيادي ارکان ميں سے ايک ہے اور گزشتہ برسوں ميں ايران کے جعلي پاسپورٹ کے ذريعے مختلف ممالک کا سفر کر چکا ہے- اس رپورٹ کے مطابق اس شخص کا ايک پاسپورٹ دو ہزار چھے ميں واشنگٹن ميں بنا تھا- انٹرپول کے مطابق شکوري نے مختلف ممالک کا سفر کيا ہے اور آخري باراسے عراق ميں ايم کے او کي اشرف چھاؤني ميں ديکھا گيا تھا- ادھر چين کے سرکاري ٹي وي نے ايران کے خلاف امريکا کے بے بنياد دعووں کو بچکانہ سناريو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ يہ بات دنيا کے ليے ناقابل يقين ہے- چين کے سرکاري ٹي وي نے منگل کو کہا کہ ماہرين کا خيال ہے کہ امريکا، تہران کے خلاف ايک من گھڑت سناريو پر عمل کرنے کي کوشش کر رہا ہے- چيني ماہرين نے کہا ہے کہ واشنگٹن کي جانب سے تيار کيا گيا سناريو ايک جھوٹي داستان ہے اور دنيا اسے مضحکہ خيز سمجھتي ہے اور اس پر يقين نہيں کرتي ـ..........
/169