9 اکتوبر 2011 - 20:30

عراق کے عوام اور سیاسی شخصیات امریکی فوجی ماہرین کے عراق میں رہنے کی مخالف ہیں۔

ابنا: عراقی پارلمنٹ کے رکن حسن الساری نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ عراقی فوج اپنے فوجیوں کو ٹریننگ دینے کی توانائي رکھتی ہے اور عراق میں جدید ترین ہتھیار بھی نہیں ہیں جن کے استعمال کے لئے ٹریننگ کی ضرورت ہو۔ ادھر عراق کی ایک سیاسی شخصیت رشید الموسوی نے کہا ہے کہ عراقی ماہرین اپنی فوج کے امور چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہيں امریکی اور مغربی ماہرین کی ضرورت نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ عراق اور امریکہ کے سکیورٹی معاھدے کی رو سے امریکہ کو رواں برس کے اختتام پر عراق سے نکلنا ہوگا۔ ..........

/169