ابنا:انہوں نے کہا ہم اپنے حقوق پر اصرار کرتے ہیں اور ایس تھری ہنڈرڈ مسئلے میں ایک قدم بھی اپنے قومی مفادات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ادھراسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن مھدی مہدی زادہ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جب تک ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم کے تعلق سے ایران کے حقوق حاصل نہیں ہوجاتے یہ کیس کھلا رہے گا۔ پارلیمنٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق مہدی زادہ نے کہا کہ روس اور ایران کے دوستانہ تعلقات اس بات کا سبب نہیں بنیں گے کہ ایران اپنے حقوق سے چشم پوشی کرلے۔انہوں نے روس کی جانب سے ایس تھری ہنڈرڈ میزائیل سسٹم کے معاہدے کو منسوخ کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ، معاہدہ منسوخ کرنے کی بنا پر روس کو ایڈوانس پیسہ بھی واپس کرنا ہوگا اور تاوان بھی ادا کرنا ہوگا۔ مہدی زادہ نے کہا کہ ایران کو چاہیے کہ روس کی وعدہ خلافی کی بناپر عالمی عدالتوں میں روس کی شکایت کرے............
/169