ابنا: ریلویز انکوائری پشاور کے مطابق کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس 13 گھنٹے لیٹ ہے۔ جو شام پونے سات بجے پشاور پہنچنے کی توقع ہے۔ خیبر میل پانچ گھنٹے تاخیر سے سوا بارہ بجے دوپہر جبکہ عوام ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر سے رات آٹھ بجے پہنچنے کی توقع ہے۔ جبکہ کوئٹہ ایکسپریس بھی پانچ گھنٹے لیٹ ہے۔ جو رات ایک بجے پشاور پہنچے گی۔ پشاور سے کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی انجن نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔ جبکہ عوام ایکسپریس شیڈول کے مطابق صبح 9 بجے کراچی روانہ ہوگئی ہے۔ ...........
/169