ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرمحمود احمدی نژاد نے تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں ہونے والے پانچویں کانفرنس سے خطاب میں ایران میں سائنسدانوں کے قتل کے بارے میں تحقیقات کی طرف اشارہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایرانی سائنسدانوں کے ناموں کی فہرست اسرائيل کو فراہم کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کے ماہرانہ قتل کے بارے میں جب تحقیقات شروع کیں تو معلوم ہوا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایرانی سائندسدانوں کے ناموں کی فہرست اسرائیل کو فراہم کررکھی ہے اور اسرائیل ان اطلاعات کی روشنی میں ایرانی سائنسدانوں کو شہید کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اب ایرانی سائنسدانوں کی حفاظت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اور سائنسدانوں کے قتل کےسلسلے میں غیر ملکی ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار بھی کیا گيا ہے۔ ............/169
2 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 269447
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران میں سائنسدانوں کے قتل کے بارے میں تحقیقات کی طرف اشارہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایرانی سائنسدانوں کی فہرست اسرائيل کو فراہم کی ہے۔