29 ستمبر 2011 - 20:30

صنعاء…القاعدہ کا اہم کمانڈر انور العولقی اپنے ساتھیوں سمیت ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔۔

 یمنی وزیر دفاع کے مطابق صوبہMarib میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں، امریکا میں پیدا ہونے والا  انوار العولقی یمن کی شہریت بھی رکھتا تھا۔۔انورالعولقی وہ امریکی شہری ہے جس کی ٹارگٹ کلنگ کے احکامات امریکی صدر اوباما نے 2010 میں دئیے تھے اور القاعدہ کا یہ سینئر کمانڈر سی آئی اے کی انتہائی مطلوب کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فضائی حملہ امریکی ڈرون ہے یا یمنی فورسز کی کارروائی۔

 ...........

/169