ابنا: کاظم جلالی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ ایران ہمیشہ سے ہی خطے اور اسلامی دنیا سے متعلق امور میں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں رہا ہے کہا کہ اگرچہ بحرین کی مشکلات کے حل کے لۓ ایران سے مدد طلب کۓ جانے پر مبنی بحرینی وزیر خارجہ کے بیانات کے بارے میں حسن ظن سے کام لیا جاسکتا ہے لیکن یہ بیانات بہت دیر کے بعد آۓ ہیں۔ کاظم جلالی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ بحرین کی حکومت نے اپنے شہریوں کے ساتھ افسوسناک رویہ اختیار کیا ہے کہا کہ اس ملک کی پولیس سیکورٹی فورسز اور غیر ملکی فوجیوں نے جو مظالم ڈھاۓ ہیں وہ افسوسناک ہیں ۔ کاظم جلالی نے بحرینی حکام کے ایران مخالف بے بنیاد الزامات اور بیانات کی یاددہانی کرتے ہوۓ کہا کہ بحرین کے حکام نے ایران کی حکومت اور ملت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاۓ ہیں جس کی ان کو تلافی کرنی چاہۓ۔........... /169
28 ستمبر 2011 - 20:30
News ID: 268642
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کاظم جلالی نے کہا ہے کہ بحرین کی حکومت کا اصل مسئلہ اس ملک کے عوام کی ضروریات کی تکمیل اور ان کے شہری حقوق ہیں ۔