27 ستمبر 2011 - 20:30

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایکو کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق اقتصادی تعاون کی تنظیم ایکو کے وزرائے خارجہ کے اس اجلاس کی میزبانی ترکی کے وزیر خارجہ نے کی۔ترکی ایکو کے وزراکی کونسل کا موجودہ صدر ہے۔اس اجلاس میں ایکو کے سیکرٹری جنرل نے اس تنظیم کی تازہ ترین صورت حال اور اس کی حصولیابیوں کی رپورٹ ایکو کے وزرا اور رکن ممالک کے دیگر نمائندوں کو پیش کی۔ایرانی وزارت خارجہ کی اطلاعات و نشریات کے دفتر کے مطابق ایران ، پاکستان ، ترکی ، افغانستان اور جمہوریہ آذربائيجان کے وزرائے خارجہ نے اس اجلاس میں شرکت کی اور انہوں نے ایکو سے متعلق اپنے خیالات ، تنظیم کی ایک سالہ کارکردگي اور اس کے آئندہ کے رجحانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے چار نقطہ ہائے نگاہ اتحاد کے تحفظ ، منصوبوں کے قابل عمل ہونے ، تنظیم کی سرگرمیوں کے نمایاں ہونے اور چیلنجوں کے مقابلے میں تنظیم کی صلاحیت سے ایکو کے منصوبوں اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔واضح ر ہے کہ ایکو کا آئندہ سربراہی اجلاس باکو میں منعقد ہوگا۔

 ...........

/169