اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عرب میڈیا نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک بحری واقعے کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب ایک مال بردار بحری جہاز کو نامعلوم ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے بتایا ہے کہ اسے ایک مال بردار جہاز کو نامعلوم ہتھیار لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم تاحال جہاز کی ملکیت، ہتھیار کی نوعیت اور واقعے میں ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں مزید معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ