ابنا: ارنا نے الجزائر کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دي ہے کہ کرائے کے يہ ايجنٹ ليبيا کے انقلابيوں کا مقابلہ کررہے ہيں اور اس ملک کے سابق ڈکٹيٹر قذافي کے ٹھکانوں کا دفاع کررہے ہيں-ان مسلح افراد نے شہر ميں اندھا دھند فائرنگ کے ذريعے شہر ميں بدامني پھيلا رکھي ہے اور لوگوں پر عرصہ حيات تنگ کررکھا ہے دريں اثناء ليبيا کے انقلابي سرت شہر پر قبضے کے لئے آئے دن قذافي کے حاميوں کے گرد اپنا محاصرہ تنگ کرتے جارہے ہيں -واضح رہے کہ سرت اور بني وليد شہروں پر بدستور قذافي کے پٹھوؤں کا کنٹرول ہے -............
/169