23 ستمبر 2011 - 20:30

لاہور . . . . . لاہور میں ڈینگی بخار سے آج 8 افراد جاں بحق ہو گئے،جس کے بعد شہر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 79 ہو گئی ہے۔

ابنا: محکمہ صحت کے مطابق مختلف اسپتالوں میں آج مزید دو سو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔لاہور میں ڈینگی وائرس نے آج کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی۔ آج لاہور میں ڈینگی بخار نے70سالہ طفیل،65سالہ سرداراں بی بی،45سالہ ارشد ،42سالہ رخسانہ بی بی،22سالہ ایاز بھٹی،22سالہ سہیل،20سالہ جہانزیب اور 3 سالہ فوزیہ کو اپنا شکار بنایا۔سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے خوف میں مبتلا لوگوں کا رش لگا ہے،جسے ہلکا سا بھی بخار ہو وہ گھبرا کر اسپتال پہنچ جاتا ہے،تاہم صرف ایسے مریضوں کو داخل کیا جاتا ہے جن کی حالت خطرے میں ہو۔بیشتر مریضوں کو شکایت ہے کہ ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جاتی۔ضلعی حکومت نے لاہور کے تمام سروس اسٹیشن دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔سروس اسٹیشن مالکان نے ضمانت دی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں گے اور پانی بھی کھڑا نہیں ہونے دیں گے۔  ........

/169