ابنا: حماس کے رہنما مشیر المصری نے کہا کہ ملت فلسطین کے خلاف امریکہ کی دشمنی جاری ہے اور فلسطین کی آزاد ریاست کی تشکیل کی درخواست کو ویٹو کرنا عرب اور اسلامی قوموں سے دشمنی کی علامت ہے۔ مشیر المصری نے کہا کہ امریکہ نے ماضی میں بھی صہیونی حکومت کی حمایت کےلئے ملت فلسطین کے خلاف پچاس مرتبہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ویٹو کیا ہے ۔ حماس کے اس رہنما نے کہا کہ ملت فلسطین کو اپنے حقوق حاصل کرنے کےلئے امریکہ پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ جو تحریکیں علاقے میں جاری ہیں اور ملت فلسطین کے حق میں ان سے امید لگانی چاہیے۔ یاد رہے فلسطینی انتظامیہ نے فلسطین کی آزاد ریاست کی تشکیل کے لئے رواں مہینے میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم امریکہ نے دھمکی دی ہےکہ وہ اس درخواست کو ویٹو کردے گا۔.............
/169