ابنا: يمن کي ويب سائٹ الصحوہ نيٹ نے خبردي ہے کہ يمن کي نيشنل کونسل نے علاقے کي حکومتوں اور بين الاقوامي اداروں سے کہا ہے کہ وہ يمني حکومت کي باقيات کے ساتھ تعاون نہ کريں -
يمن کي نيشنل کونسل نے يمني انقلابيوں کي استقامت جاري رہنے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف اپنے پرامن مظاہرے جاري رکھيں - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ يمن کے شمالي صوبے صعدہ کے مختلف شہروں اور قصبوں کے ہزاروں باشندوں نے جمعے کے دن مظاہروں ميں شرکت کرکے يمن کے داخلي معاملات ميں امريکا اور سعودي عرب کي مداخلت کي مذمت کي - مظاہرين کا کہنا تھا کہ وہ صرف ايسے منصوبے کو تسليم کريں گے جس ميں عبداللہ صالح کي حکومت کے خاتمے کي کھل کر بات کي گئي ہو -
مظاہرين نے يمني حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور عوام سے کہا کہ وہ اغيار کي مداخلت سے پوري طرح ہوشيار رہيں - مظاہرين نعرے لگار ہے تھے کہ صنعا ميں امريکي سفارتخانے اوربعض ديگر ملکوں کي مداخلت کي ہم مذمت کرتے ہيں - تعز اور ذمار صوبوں کے شہريوں نے بھي مظاہروں ميں شرکت کرکے يمن کے انقلاب اور انقلابيوں کي استقامت کي تعريف کي اور ان کي حمايت کا اعلان کيا-............
/169