8 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ کی سب سے بڑی امدادی کھیپ صومالیہ کے قحط زدہ عوام کےلئے ارسال کردی گئي ہے۔

ابنا:‌ یہ امدادی کھیپ پانچ ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل ہے جس میں چاول اور دیگر غذائي اشیاء شامل ہیں۔ یہ کھیپ بندر عباس سے بحری جہاز کے ذریعے صومالیہ بھیجی گئي ہے۔اس کےعلاوہ صومالیہ کے عوام کے لئے تہران کے شہریوں کی امدادی کھیپ جو ایک سو پینتیس ٹن پر مشتمل ہے آج بندر عباس بھیجی گئي تاکہ وہاں سے صومالیہ بھیجی جا سکے۔ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ پویا حاجیان نے کہا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایران کے آپریشن ہیڈکوارٹر نے کام کرنا شروع کردیا ہے یہ آپریشن سنٹر ایران کا چھٹا ریلیف کیمپ ہے جو ایران نے صومالیہ میں قائم کیا ہے اس سنٹر میں ایک ہزار افراد کی گنجائش ہے۔............/169