28 اگست 2011 - 19:30

امريکہ ميں آئرين طوفان سے ہلاک ہونے والوں کي تعداد اٹھارہ ہو گئ ہے.

ابنا: امريکي حکام نے اتوار کے روز آئرين طوفان کي تباہ کاريوں کي تفصيلات بتاتے ہوئے امريکي عوام کو خبردار کيا ہے کہ خطرہ ابھي باقي ہے -

رپورٹ کے مطابق طوفان کي وجہ سے اتوار کو ورجينيا ميں ايک گيارہ سالہ بچہ اور شمالي کيرولينا ميں ايک پندرہ سالہ لڑکي کي موت ہو گئ - آئرين ، گزشتہ سات برسوں کے دوران امريکہ ميں آنے والا سب سے بھيانک طوفان ہے جس سے امريکہ کے چھے کروڑ پچاس لاکھ شہريوں کي جان و مال کے لئے خطرہ پيدا ہو گيا ہے -

آئرين طوفان ايک سو پچاس کيلوميٹر في گھنٹے کي رفتار سے امريکي ساحلوں سے ٹکرايا ہے اور اس کا دائرہ شمالي کيرولينا سے نيو انگلينڈ تک وسيع ہوگا -

شمالي کيرولينا ، ورجينيا ، ميريلينڈ ، نيويارک اور نيو جرسي رياستوں ميں ہنگامي حالات کا اعلان کر ديا گيا ہے-............

/169