26 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کی کابینہ کے ارکان نے ہفتۂ حکومت کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور ایک بار پھر ان کے راستے پر چلنے کا عہد کیا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران میں چوبیس سے تیس اگست تک ہفتۂ حکومت منایا جاتا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور ان کی کابینہ کے ارکان نے اسی طرح شہید صدر اور وزیراعظم محمد علی رجائی اور محمد جواد باہنر اور ہفتم تیر کے شہدا کے مزاروں پر بھی حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر ا حمدی نژاد نے کہا کہ خدا کے لیے کام کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے نظریات میں بنیادی حیثیت حاصل تھی اور انہوں نے بارہا اس بات پر زور دیا تھا کہ فرد اور معاشرے کے کمال اور سعادت کا راز خدا کے لیے کام کرنے میں پوشیدہ ہے اور اس سے پہلوتہی کرنا انسان کی تمام گزشتہ اور موجودہ مشکلات کا باعث ہے۔ کیونکہ جب خدا کے لیے کام کیا جاتاہے تو پھر تھکاوٹ سختی اور اقدار سے دور ہونے کا کوئي معنی نہیں ہے۔
............

/169